پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریزکیلئے نوجوان کھلاڑیوں کوموقع دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
لاہور، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بدترین کارکردگی کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے سلسلے میں ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز کو لاہور طلب کر لیا گیا ہے اور نوجوان کرکٹرز کی بورڈ عہدیداران سے جلد ملاقات متوقع ہے۔
پاکستانی ٹیم نے 12 مارچ کونیوزی لینڈ روانہ ہونا ہے، جہاں پہلے مرحلے میں5 ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریز 16 مارچ سے شروع ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کی تیاری کے حوالے سے نوجوان کرکٹرز پر انحصارکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یا رہے پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم نے حالیہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا، میزبان اور دفاعی چیمپئن ہونے کے باوجود، ٹیم ایک بھی میچ جیتنے میں ناکام رہی اور ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔
ٹورنامنٹ کے آخری گروپ میچ میں، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا، جس کے نتیجے میں دونوں ٹیموں کو 1،1 پوائنٹ ملا۔
قبل ازیں ، پاکستان کو اپنے روایتی حریف بھارت کے خلاف 6کٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد ٹیم خاموشی سے اسلام آباد واپس پہنچ گئی۔