جمعہ, 25 اپریل , 2025

مصطفی عامر قتل کیس: مرکزی ملزم ارمغان کے والدزیر حراست

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، مصطفی عامر قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اینٹی وائلنٹ کرائم سیل اور کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے کامران اصغر قریشی کو منشیات فروشی کے الزام میں حراست میں لیا، جبکہ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم کے قبضے سے منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

latest urdu news

کامران قریشی کے خلاف منشیات اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق اعلیٰ افسران کی خصوصی ہدایت پر اے وی سی سی نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی، جس کے دوران کامران قریشی کو ڈیفنس فیز فائیو خیابان مومن میں واقع ایک بنگلے سے گرفتار کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے 200 گرام آئس، نائن ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

کامران قریشی کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter