محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے گجرات میں مسافر پرندے مگ کا شکار کرنے والے 6 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔
گجرات، محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے گجرات میں مسافر پرندے مگ کا شکار کرنے والے 6 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ اسپیشل وائلڈ لائف اسکواڈ پنجاب نے ناکہ بندی کے دوران ذبح شدہ پرندے کارتوس اور بندوقیں برآمد کر لیں۔
وائلڈ لائف ریڈ اسکواڈ پنجاب کی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف عاصم کامران کی سربراہی میں نڈالہ مرچولہ ضلع گجرات میں "مگ” کا غیرقانونی شکار کرنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی۔
اسپیشل وائلڈ لائف اسکواڈ نے ناکہ بندی کے دوران ذبح شدہ مگ، مختلف آلات شکار جیسا کہ بندوقیں، رائفلیں اور سینکڑوں کارتوس بر آمد کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ پنجاب کے کسی بھی پبلک وائلڈ لائف ریزرو ایریا میں کسی بھی قسم کا شکار پنجاب وائلڈ لائف اینڈ پارکس ڈیپارٹمنٹ کے خصوصی پرمٹ کے بنا نہیں ہو سکتا۔ کوئی بھی دیگر محکمہ کسی قسم کے شکار کا پرمٹ یا اجازت دینے کا مجاز نہیں۔