جمعہ, 25 اپریل , 2025

عمران خان کا جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ درست ہے، فواد چوہدری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ بالکل درست ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا اپنے بیان میں یہ کہنا تھا کہ شدت پسند کچھ بھی کر سکتے ہیں، ان کا اجتماع اسلام آباد میں ہورہا ہے، اس انتشار کا الزام پی ٹی آئی پر آنا تھا، شدت پسندوں کی مہم خطرناک ہوتی جا رہی ہے۔

latest urdu news

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم کی ہدایت پر پی ٹی آئی نے آج ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا ہے، پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والا آج کا جلسہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔

اعظم سواتی کی جانب سے یہ اعلان بیرسٹرگوہرکی موجودگی میں کیا گیا، اعظم سواتی نے کہا کہ جلسہ عمران خان کی ہدایات پر ملتوی کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کا جلسہ اب 8 ستمبر کو ہوگا، اس موقع پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے اعظم سواتی کو بلا کر جلسہ ملتوی کرنے کی ہدایت دی۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter