سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ اسلام آباد، سپریم کورٹ آف پاکستان میں ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 23 کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ سمیت 23 ججز پر مشتمل ہو گی اور اس متعلق قومی اسمبلی میں بل جمعے کو پیش کیے جانے کے امکانات ہیں، ججز کی تعداد بڑھانے کا بل حکومت کی جانب سے پیش کیا جائے گا۔
بل نجی کارروائی کے دن بیرسٹر دانیال چودھری پہلے ہی پیش کر چکے ہیں، بل کی منظوری کیلئے قومی اسمبلی اجلاس میں جمعے تک کی توسیع کی گئی ہے۔
ترمیم شدہ شیڈول کے مطابق اجلاس آج ختم ہونا تھا جبکہ پریکٹسز اینڈ پروسیجرز ایکٹ میں ترمیم پر بات چیت جاری ہے۔
دوسری جانب سلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین کی جانب سے ایمان مزاری اور شوہر ہادی علی کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم کے روٹ کے دوران کار سرکار میں مداخلت کے کیس کی سماعت کی گئی۔
دوران سماعت پراسیکیوٹر راجا نوید نے ایمان مزاری اور ہادی علی کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتےہوئے کہا کہ ملزمان نے انٹرنیشنل ٹیموں کی سکیورٹی کو خطرہ پہنچایا، دونوں ملزمان کی ویڈیو کا فارنزک کرانا ضروری ہے اور ان کے ساتھ موجود 2 افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔