جمعہ, 25 اپریل , 2025

سرائے عالمگیر: ون ڈش پالیسی کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، کراؤن ہال کو جرمانہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرائے عالمگیر: ون ڈش کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، اسسٹنٹ کمشنر نے کراؤن ہال کو جرمانہ کر دیا۔

سرائے عالمگیر میں پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ گجرات کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر نے شادی ہالز پر اچانک معائنہ کرتے ہوئے ون ڈش اور وقت کی پابندی پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ کارروائی کے دوران کراؤن ہال میں ون ڈش پالیسی کی خلاف ورزی پائی گئی جس پر فوری طور پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

latest urdu news

اسسٹنٹ کمشنر نے ہال انتظامیہ کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ آئندہ کسی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی اور قانونی کارروائی مزید سخت کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ون ڈش پالیسی کا مقصد:  فضول خرچی کی روک تھام، سادگی کا فروغ، عوام کو غیر ضروری مالی دباؤ سے بچانا ہے۔

شادی ہال مالکان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ حکومت پنجاب کے قواعد و ضوابط پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔

اسسٹنٹ کمشنر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شادی بیاہ کی تقریبات میں سادگی کو فروغ دیں اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں انتظامیہ کو فوری آگاہ کریں تاکہ قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جا سکے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter