ذوالفقار بھٹو جونیئر نے سیاست میں قدم رکھنے کی تصدیق کر دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، سابق وزیرِاعظم میر مرتضیٰ بھٹو کے صاحبزادے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے سیاست میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔

اپنے ایک بیان میں ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا کہنا تھا کہ وہ سیاست میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر چکے ہیں اور اپنی سیاسی جدوجہد کا آغاز پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ سے کریں گے۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ یہ وہی جماعت ہے جس کی بنیاد ان کے والد نے رکھی تھی، جو آج بھی قائم ہے، اور اب وہ اس کی قیادت سنبھالیں گے، ذوالفقار بھٹو جونیئرکا کہنا تھا کہ انہیں اپنے ملک اور عوام سے بہت کچھ سیکھنا ہے، کیونکہ وہ نہیں سمجھتے کہ وہ سب کچھ جانتے ہیں، لہٰذا اس کے لیے بھرپور تیاری کر رہے ہیں۔

ذوالفقار بھٹو جونیئر نے سندھ میں متنازع نہروں کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہاں کے عوام کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، اگر پانی نہ ہوا تو انسان اور آبی حیات بھی زندہ نہیں رہ سکیں گے۔

انہوں نے اس صورتحال کو ثقافتی نسل کشی سے تعبیر کیا اور کہا کہ سندھ میں حکومت عوامی ردِعمل سے خوفزدہ ہے، کیونکہ اسکول کے بچوں اور خواتین سمیت بڑی تعداد میں لوگ احتجاج کر رہے ہیں، جس کے باعث حکومتی بیانیہ بھی تبدیل ہو رہا ہے۔

دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ نے قومی شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter