59
لاہور، لیاقت آباد میں خاتون نے سوکن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمہ نے بیلن سے سوکن کو قتل کیا اور لاش بوری میں بند کرکے چھت پر چھپا دی۔
پولیس کے مطابق 5 دن بعد تعفن پھیلنے پر محلے داروں نے پولیس کو اطلاع دی ،جس پر کارروائی کی گئی اور تحقیقات کے بعد خاتون کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ خاتون سے تفیتش جاری ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب مصطفیٰ عامر قتل کیس میں گرفتار ملزم ارمغان کے قبضے سے ملنے والے اسلحہ کی تحقیقات سی ٹی ڈی سے کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفتیشی ذرائع کا بتانا ہے کہ ارمغان کے پاس غیر قانونی اسلحہ کہاں سے آیا؟سی ٹی ڈی تحقیقات کرے گا، ارمغان کے پاس ممنوعہ اسلحہ کیسے پہنچا سی ٹی ڈی اس بارے بھی تحقیقات کرے گا۔