جمعہ, 25 اپریل , 2025

حزب اللہ نے نعیم قاسم کو جماعت کا نیا سربراہ مقرر کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

حزب اللہ نے حسن نصراللہ کی شھادت کے بعد نیا سربراہ مقرر کردیا۔

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی جانب سے حسن نصر اللہ کی شہادت کے 1 ماہ بعد نعیم قاسم کو جماعت کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔

latest urdu news

نعیم قاسم کافی عرصے تک حسن نصر اللہ کے نائب رہے، حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد انہیں تنظیم کا قائم مقام سربراہ بنایا گیا تھا، اس سے پہلے وہ حزب اللہ شوریٰ کمیٹی کے مسلسل 3 مرتبہ رکن رہ چکے ہیں۔

حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد ان کے خالہ زاد بھائی اور داماد ہاشم صفی الدین کو حزب اللہ کا سربراہ منتخب کیے جانے کے امکانات تھے مگر صفی الدین بھی کچھ دن پہلے اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے۔

نعیم قاسم 1970 میں امام موسیٰ صدر کی ’امل تحریک‘ کا حصہ بنے تاہم ایران میں انقلاب کے بعد وہ 1979 میں امل تحریک سے علیحدہ ہو گئےتھے۔

1982 میں اسرائیلی مظالم کیخلاف حزب اللہ کا قیام عمل میں آیا تو وہ اس کا حصہ بن گئے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter