صمود فلوٹیلا کے کارکن جیل منتقل، 4 اطالوی کارکن ملک بدر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

صمود فلوٹیلا سے حراست میں لیے گئے متعدد کارکنوں کو اسرائیل کی جیل منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ چار اطالوی کارکن ملک بدر ہو کر اٹلی پہنچ گئے ہیں۔

latest urdu news

اسرائیلی وزیر خارجہ نے دیگر کارکنوں کی ملک بدری کے عمل کے جاری رہنے کی تصدیق کی ہے۔

فریڈم فلوٹیلا کولیشن کا کہنا ہے کہ امداد پہنچانے کے لیے اٹلی سے مزید ایک فلوٹیلا روانہ ہو چکی ہے، جس میں تقریباً 100 کارکن شامل ہیں جن میں زیادہ تر طبی عملہ اور صحافی ہیں۔ یہ امدادی کشتی اسرائیل کی غزہ کی بحری ناکہ بندی کو توڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اسرائیلی فورسز نے گلوبل صمود فلوٹیلا کی آخری کشتی کو بھی حراست میں لے لیا

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے تیونس کے قریب صمود فلوٹیلا پر حملے کے لیے ڈرون آپریشن کی منظوری دی تھی، جس کے نتیجے میں فلوٹیلا کو دو ڈرون حملوں کا سامنا کرنا پڑا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter