دہشت گردی کے متاثرین کو خراجِ تحسین ، پاکستان نے 90 ہزار جانوں کی قربانی دی ، وزیراعظم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آپریشن ضربِ عضب اور ردالفساد کے ذریعے دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنایا گیا، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دے کر دنیا بھر میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا۔

دہشت گردی سے متاثرہ افراد کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان آج دنیا کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے شکار متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور عوام نے اس جنگ میں جرات و بہادری کی نئی تاریخ رقم کی۔

latest urdu news

وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان نے دہشت گردی کی جنگ میں 90 ہزار قیمتی جانوں کی قربانی دی، جبکہ معیشت کو بھی بھاری نقصان برداشت کرنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے حملے پاکستانی قوم کے حوصلے کو پست نہ کر سکے، آج نوجوان نسل اس عزم کے ساتھ پروان چڑھ رہی ہے کہ ملکی سلامتی کا دفاع ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں، قانون نافذ کرنے والے اور انٹیلی جنس ادارے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ سول اور ملٹری انٹیلی جنس اداروں نے ملک کو بے شمار بڑے سانحات سے محفوظ بنایا۔

شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے متاثرین اور شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، جبکہ نیشنل ایکشن پلان دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جامع حکمتِ عملی کا عکاس ہے جو نظریاتی، ادارہ جاتی اور بیانیہ کی سطح پر مربوط اقدامات پر مبنی ہے۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter