ٹیلر سوئفٹ دنیا کی امیر ترین گلوکارہ بن گئیں، دولت 2.1 ارب ڈالر تک جا پہنچی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ہالی ووڈ اور عالمی میوزک انڈسٹری کی سپر اسٹار ٹیلر سوئفٹ نے ایک اور شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے دنیا کی امیر ترین گلوکارہ بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، 35 سالہ ٹیلر سوئفٹ کی مجموعی دولت حالیہ دو برسوں میں ایک ارب ڈالر کے اضافے کے ساتھ 2.1 ارب ڈالر (تقریباً 595 ارب پاکستانی روپے) تک جا پہنچی ہے۔

ٹیلر نے 2023 میں پہلی بار ارب پتیوں کی فہرست میں جگہ بنائی تھی، تاہم صرف دو سال میں ان کی دولت تقریباً دگنی ہو چکی ہے، جو ان کی مسلسل مقبولیت اور کامیاب منصوبوں کی عکاسی کرتی ہے۔

امیری میں ایلون مسک کو پیچھے چھوڑنے اور 47 سال چھوٹی لڑکی سے شادی کرنے والا خوش نصیب شخص کون؟

دولت کے لحاظ سے ٹیلر سوئفٹ نے ریحانا، بیونسے، میڈونا اور سیلین ڈیون جیسی عالمی شہرت یافتہ گلوکاراؤں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یہ کامیابی نہ صرف ان کے فنی کیریئر کی کامیابی کا ثبوت ہے بلکہ ان کی کاروباری ذہانت اور برانڈ ویلیو کا بھی مظہر ہے۔

میوزک ناقدین کے مطابق، ٹیلر سوئفٹ کی کامیابی صرف ان کی آواز یا البمز کی فروخت تک محدود نہیں، بلکہ ان کی خود مختاری، بزنس ماڈل، اور برانڈ کنٹرول نے انہیں ایک طاقتور کاروباری شخصیت میں بدل دیا ہے۔

ٹیلر سوئفٹ آج دنیا بھر میں میوزک، فیشن اور سوشل اثرورسوخ کی علامت سمجھی جاتی ہیں، اور ان کی مقبولیت میں ہر سال مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter