بھارتی اداکارہ اور گلوکارہ شہناز گل نے لیجنڈ قوالی گائیک استاد نصرت فتح علی خان کے لیے اپنی گہری عقیدت اور روحانی وابستگی کا اظہار کیا ہے۔
ریئلٹی شو بگ باس 13 سے شہرت حاصل کرنے والی شہناز گل کا کہنا ہے کہ نصرت فتح علی خان کی آواز سن کر وہ خدا کے قریب محسوس کرتی ہیں۔ ان کے مطابق نصرت صاحب کی قوالیاں دل کو گہرا سکون دیتی ہیں اور انسان کو عشقِ الٰہی اور روحانی تعلق کا احساس دلاتی ہیں۔
اپنی خوش مزاج اور شوخ شخصیت کے باعث پہچانی جانے والی شہناز نے اس بار موسیقی کے روحانی اثرات پر گفتگو کی جس نے مداحوں کو ان کی شخصیت کا نیا پہلو دکھایا۔
استاد نصرت فتح علی خان کو بچھڑے 28 برس بیت گئے
مداحوں نے شہناز کی اس خلوص بھری رائے کو خوب سراہا اور کہا کہ نصرت فتح علی خان کی لازوال موسیقی آج بھی نسلوں کے دلوں کو چھوتی ہے اور سرحدوں سے ماورا ہو کر دنیا بھر کے لوگوں کو آپس میں جوڑتی ہے۔
