سجل علی کی احد رضا میر کو ٹوئٹر پر فالو کرنے کی خبر وائرل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی اداکارہ سجل علی کی جانب سے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے سابق شوہر احد رضا میر کو فالو کیے جانے کی خبر نے سوشل میڈیا پر نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔

latest urdu news

یہ خبر سامنے آتے ہی سجل کے مداح اور سوشل میڈیا صارفین قیاس آرائیوں میں مصروف ہوگئے کہ آیا دونوں کے درمیان تعلقات کی نوعیت کیا ہے، اور کیا واقعی ان کی علیحدگی ہو چکی ہے یا نہیں۔

سجل علی کا جس ٹوئٹر اکاؤنٹ سے احد کو فالو کیا جا رہا ہے وہ غیر تصدیق شدہ ہے، تاہم کئی صارفین کا ماننا ہے کہ چونکہ وہ کافی عرصے سے اس پلیٹ فارم پر غیر فعال ہیں، اسی لیے فالو لسٹ میں تبدیلی نہیں کی گئی۔

دوسری جانب کچھ صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دونوں میں باقاعدہ طلاق نہیں ہوئی بلکہ کوئی قانونی معاہدہ (کنٹریکٹ) ہے جس کے اختتام پر دونوں دوبارہ ایک ساتھ نظر آ سکتے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے دونوں اداکاروں کی طرف سے کسی قسم کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔

واضح رہے کہ سجل علی اور احد رضا میر کی شادی 14 مارچ 2020 کو ابو ظبی میں انجام پائی تھی۔ یہ جوڑی شوبز انڈسٹری میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑیوں میں شمار کی جاتی رہی ہے۔

سجل علی اور یاسر حسین کی ایوارڈز شو میں نوک جھونک، ویڈیو وائرل

سال 2021 کے بعد ان کی علیحدگی کی خبریں گردش میں آئیں، مگر دونوں نے کبھی بھی سرکاری طور پر اپنے رشتے کے خاتمے کا اعلان نہیں کیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ رواں برس کے آغاز میں احد رضا میر نے ایک انٹرویو میں سجل کے کام کی تعریف کی تھی، جبکہ سجل اس وقت احد کے والد آصف رضا میر کے ساتھ ایک پراجیکٹ پر بھی کام کر رہی تھیں۔

آصف رضا میر نے بھی ایک انٹرویو میں سجل کے ساتھ کام کو "پروفیشنل تعلق” قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ "رشتے ختم ہو سکتے ہیں مگر احترام باقی رہنا چاہیے، اصل عظمت یہ ہے کہ پرانے زخموں کو نہ کُریدا جائے بلکہ وقار سے آگے بڑھا جائے۔”

یہ تمام پہلو اس قیاس کو مزید تقویت دیتے ہیں کہ سجل اور احد کے درمیان معاملہ مکمل طور پر ختم نہیں ہوا، مگر حتمی حقیقت اب بھی پردے میں ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter