ہفتہ, 26 اپریل , 2025

ہمارا ایجنڈا صرف پاکستان ہے اور ہم اس کی کامیابی چاہتے ہیں: آرمی چیف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کا کہنا ہے کہ پاک فوج کا ایجنڈا صرف پاکستان ہے اور صرف اسی کو دیکھ رہے ہیں اور اسکی کامیابی چاہتے ہیں۔

اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے موقع پر پاکستان کے دورے پر آئے چینی وزیراعظم لی چیانگ کے اعزاز میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے ظہرانہ دیا۔ اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر بھی شریک تھے۔

latest urdu news

ظہرانے کے دوران صحافیوں نے آرمی چیف سے ایس سی او کانفرنس کے حوالے سے سوالات کیے۔ جنرل عاصم منیر نے اس موقع پر جواب دیا کہ "ہمارا ایجنڈا صرف پاکستان ہے، ہم صرف پاکستان کو دیکھ رہے ہیں اور اسی کی کامیابی چاہتے ہیں۔” ان کا بیان ملک کے مفادات اور پاکستان کی ترقی پر فوکس رکھنے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter