پاکستان ہر عالمی معاملے پر اہم پلیئر بن کر ابھر رہا ہے: عطا تارڑ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اب ہر عالمی معاملے میں ایک اہم کھلاڑی کے طور پر ابھرا ہے اور یہ کامیاب خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے۔

latest urdu news

عطا تارڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ ماضی میں پاکستان تنہائی کا شکار تھا، لیکن اب عالمی سطح پر اس کی عزت بڑھ گئی ہے اور ہر اہم معاملے میں پاکستان کی رائے اور کردار کو اہمیت دی جاتی ہے۔ انہوں نے خاص طور پر غزہ بورڈ آف پیس میں پاکستان کو حاصل ہونے والی پذیرائی کو اس کامیابی کی مثال کے طور پر پیش کیا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جب قیادت ایماندار اور مستحکم ہو، تو اس کے اقدامات کے نتائج ہمیشہ مثبت نکلتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے بھرپور کوششیں کیں اور ہر عالمی فورم پر فلسطین کے مقدمے کی حمایت کی۔

عمران خان کی رہائی کے بعد فورس تحلیل کر دی جائے گی، یہ کوئی سیاسی ونگ نہیں: شفیع جان

انہوں نے واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت غزہ پیس بورڈ کے پہلے اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے اجلاس میں کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق فلسطینی عوام کو ان کے حقوق دیے جائیں۔ وزیراعظم نے زور دیا کہ فلسطینی عوام کو ایک آزاد اور خودمختار ریاست کا حق حاصل ہونا چاہیے اور غزہ میں دیرپا امن کے لیے سیزفائر کی خلاف ورزیوں کو ختم کرنا ضروری ہے۔

عطا تارڑ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کی مضبوط خارجہ پالیسی نے ملک کی عالمی ساکھ کو بڑھایا ہے اور پاکستان کو اب بین الاقوامی معاملات میں ایک فعال اور معتبر رکن کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter