مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری نصیر عباس سدھو نے کہا ہے کہ الحمدللہ پاکستان بحرانوں اور مسائل کے بھنور سے نکل کر معاشی ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہے۔
چوہدری نصیر عباس سدھو نے کہا کہ میاں نواز شریف کی قیادت اور وزیراعظم شہباز شریف کی وژنری سوچ کی بدولت ملک معاشی استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے، جس کے اثرات مہنگائی اور بیروزگاری میں نمایاں کمی کی صورت میں دیکھے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت کے ترقیاتی منصوبے صرف فائلوں تک محدود نہیں بلکہ عوام کی خدمت کا عملی ذریعہ بن رہے ہیں۔
والد نے ہمیشہ حلال کا لقمہ کھلایا عوامی فنڈزکا مکمل تحفظ کر رہے ہیں، چوہدری نصیر عباس سدھو
این اے 65 میں اربوں روپے کے ترقیاتی پروجیکٹس مکمل ہو چکے ہیں، سیوریج کا منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، اور جی ٹی روڈ مستقبل میں کاروبار کا اہم مرکز بنے گا۔ چوہدری نصیر عباس سدھو نے اپوزیشن کو قومی مفادات کے تحفظ کے لیے مذاکرات کی دعوت دی اور کہا کہ ملک میں انتشار کی سیاست قبول نہیں، جبکہ حکومت مثبت اور تعمیری رجحانات کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔
