بھارت کے معروف مذہبی اسکالر اور مبلغ مفتی شمائل ندوی نے انسٹاگرام پر 30 لاکھ فالوورز مکمل کر لیے ہیں، جس کے بعد ان کی آن لائن سرگرمیاں اور فکری مباحث مزید توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ مفتی شمائل ندوی اور بھارتی شاعر و گیت نگار جاوید اختر کے درمیان "کیا خدا کا وجود ہے؟” کے موضوع پر مباحثہ ہوا تھا۔ تقریباً دو گھنٹے جاری رہنے والے اس مباحثے میں جاوید اختر نے خدا کے وجود کی نفی کی، جبکہ مفتی شمائل ندوی نے مدلل دلائل پیش کیے، جس سے ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔
ناقدین اور حامی دونوں نے مفتی شمائل کے انداز گفتگو، استدلال اور شائستگی کی تعریف کی ہے، جس کے باعث وہ نوجوانوں سمیت مختلف طبقات تک باآسانی پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انسٹاگرام پر 3 ملین فالوورز مکمل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں مبارکباد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔
