وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مخالفین بھی تسلیم کرتے ہیں کہ کام صرف ن لیگ کرتی ہے۔ انہوں نے راولپنڈی میں الیکٹرو بس فیز ٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بس اسٹیشنز جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات دی ہیں۔
مریم نواز نے شہر میں 30 ارب روپے سے سگنل فری کوریڈور بنانے کا اعلان کیا اور رجانہ سے بھکر تک تھل ایکسپریس وے، لاہور کینسر اسپتال کے بعد راولپنڈی اور ڈی جی خان میں نئے اسپتال بنانے کے منصوبے کا بھی اعلان کیا۔ علاوہ ازیں، دیہات میں 100 ارب روپے سے نیا ڈرینج اور سیوریج سسٹم لانے کا بھی منصوبہ زیر غور ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ راولپنڈی میں دن رات ترقیاتی کام جاری ہیں اور گرین بس منصوبہ عوام کے لیے تحفہ ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ الیکٹرک بسیں ماحول دوست ہوں گی، خواتین اور بزرگ شہریوں کے لیے مفت سفر کی سہولت دستیاب ہوگی، اور معذور افراد کے لیے وہیل چیئرز بھی رکھی گئی ہیں۔ بسوں میں فری وائی فائی اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں تاکہ خواتین کو ہراسگی سے بچایا جا سکے۔
جہلم: شہریوں کیلئے الیکٹرک بسوں کا بڑا تحفہ، وزیر اعلیٰ مریم نواز کا جلد دورہ متوقع
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت جب بھی آتی ہے، ملک ترقی کرتا ہے اور عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔
