سرائے عالمگیر میں 33 سالہ شخص کی لاش برآمد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم پل کے قریب سے 33 سالہ نوجوان کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت عثمان کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے بتایا جا رہا ہے۔

latest urdu news

پولیس کا کہنا ہے کہ عثمان کی موت سر میں گولی لگنے سے ہوئی، جبکہ لاش کے قریب سے ایک پسٹل بھی برآمد ہوا ہے، جس کی بنا پر واقعے کو ابتدائی طور پر خودکشی یا قتل دونوں زاویوں سے دیکھا جا رہا ہے۔

سرائے عالمگیر: گھروں میں گھس کر ڈکیتی کرنے والے 2 ڈاکو گرفتار

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ واقعے کی اصل نوعیت جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter