فیاض الحسن چوہان کا عمران خان پر سونے کا لوٹا بدلنے کا الزام

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور عمران خان کے سابق میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ کرتار پور راہداری کے افتتاح کے موقع پر سابق وزیراعظم کو ملنے والا سونے کا لوٹا پیتل کے لوٹے سے بدل کر توشہ خانہ میں جمع کرایا گیا جبکہ اصل سونے کا لوٹا اپنے پاس رکھ لیا گیا۔

latest urdu news

جنوری یا فروری 2019 میں کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں سکھ برادری نے اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کو سونے کا لوٹا تحفے میں دیا، تاہم اسے بعد میں راولپنڈی کے صرافہ بازار سے پیتل کے لوٹے میں تبدیل کر کے سونے کی قلعی چڑھوا دی گئی،فیاض الحسن چوہان نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کا نام لیے بغیر انہیں نوسر باز، لالچی اور حریص قرار دیا اور کہا کہ یہی ان کی کرپشن کی ایک مثال ہے،انہوں نے مزید الزام لگایا کہ ملائیشیا سے ملنے والا قیمتی ڈنر سیٹ بھی بازار میں بیچ دیا گیا۔

فیاض الحسن چوہان نے عمران خان کو "لوٹا چور” کا لقب دیتے ہوئے کہا کہ یہ شخص 14 اگست ہو یا 6 ستمبر، قومی وقار اور سالمیت کی پرواہ کیے بغیر ذاتی رہائی کے لیے سرگرم ہے اور اپنے حالیہ یوم آزادی پلان میں بھی ناکام ہوگا۔

یاد رہے کہ فیاض الحسن چوہان کو 2022 میں عمران خان نے اپنا میڈیا ایڈوائزر مقرر کیا تھا، تاہم بعد میں دونوں کے تعلقات میں شدید کشیدگی پیدا ہوگئی۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter