فرح حسین پہلی محبت کی یاد میں آبدیدہ ہوگئیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی وی کی مشہور اینکر اور اداکارہ فرح حسین پہلی محبت کے ذکر پر جذبات پر قابو نہ پاسکیں۔

latest urdu news

انہوں نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں معروف شاعر امجد اسلام امجد کی نظم ’میرے چارہ گر‘ پڑھی۔ یہ کلام وقت کی دھند میں گم ہوجانے والی محبت کی داستان بیان کرتا ہے۔

اشعار پڑھتے ہوئے فرح حسین جذباتی ہو گئیں اور آنکھوں میں نمی آگئی۔

اس موقع پر فرح حسین نے نوجوان لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ شادی کے معاملے میں والدین کی رائے کو ہمیشہ اہمیت دینی چاہیے اور اپنی شادی کا فیصلہ والدین پر مسلط نہیں کرنا چاہیے کیونکہ والدین کے دل کی بات اکثر اللہ کی طرف سے ایک اشارہ ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محبت کی شادی بری نہیں ہوتی، لیکن لڑکے کو اچھی طرح پرکھنا ضروری ہے تاکہ یقین ہو سکے کہ وہ واقعی مخلص ہے یا نہیں۔

اداکارہ انوشے عباسی کی طلاق کی تصدیق، حیران کن وجہ بھی سامنے آگئی

فرح حسین کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی یکطرفہ محبت نہیں کی کیونکہ وہ یکطرفہ محبت کو ’بے وقوفی‘ سمجھتی ہیں۔ ان کے مطابق اصل محبت وہ ہوتی ہے جس میں عزت شامل ہو، اور اگر آپ عزت دیں مگر بدلے میں نہ ملے تو یہ آپ کے جذبات کی توہین ہے۔

وہ یہ بھی کہتی ہیں کہ ممکن ہے زندگی میں ایک شخص ایک سے زیادہ بار محبت کرے، مگر آج کل سچی محبت کا ملنا بھی بہت مشکل ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ فرح حسین اینکر اور ہدایتکار اقبال حسین کی سابقہ اہلیہ ہیں، جن سے ان کے دو بیٹے ہیں۔ طلاق کے بعد اقبال حسین نے بشریٰ انصاری سے دوسری شادی کرلی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter