پرائیویٹ حج اسکیم:درخواستوں کی وصولی آج سے شروع

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج اسکیم 2025 کے تحت درخواستوں کی وصولی کا آغاز آج سے ہو گیا ہے۔

latest urdu news

اس اسکیم کے تحت کل 37,903 نئے عازمین کو حج کی اجازت دی جائے گی، جبکہ گزشتہ سال کے رہ جانے والے 22,097 عازمین کو بھی ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جا رہا ہے۔

وزارت نے واضح کیا ہے کہ پرائیویٹ حج آپریٹرز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ 2024 کے رجسٹرڈ مگر محروم رہنے والے عازمین کو پہلے موقع فراہم کریں۔ ان آپریٹرز کو اس حوالے سے ایک بیانِ حلفی بھی جمع کروانا ہوگا، جس میں تصدیق کی جائے گی کہ گزشتہ سال کے عازمین کی رجسٹریشن مکمل کی جا چکی ہے۔

حج 2026: 60 ہزار محروم عازمین کو ترجیح دینے کا فیصلہ

وزارت مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج آپریٹرز کے لیے اس سال کا کل کوٹہ 60,000 مقرر کیا گیا ہے۔ اس میں سے پہلے 22 ہزار سے زائد نشستیں پچھلے سال کے عازمین کے لیے مختص کی گئی ہیں، جبکہ باقی ماندہ کوٹہ نئے درخواست گزاروں کے لیے ہے۔

متعلقہ افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ منظور شدہ پرائیویٹ حج آپریٹرز کے ذریعے اپنی درخواستیں جمع کروائیں اور رجسٹریشن کے عمل کو مکمل کریں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter