بنگلادیش نے آئی پی ایل کی ٹیلی کاسٹ پر غیرمعینہ مدت کے لیے پابندی عائد کر دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلادیش نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیلی کاسٹ پر غیرمعینہ مدت کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔

latest urdu news

یہ فیصلہ اس کے ایک روز بعد آیا ہے جب بنگلادیش نے اپنی ٹیم کو ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے بھارت نہ بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی لیگ کے فاسٹ بولر مستقیض الرحمان کو ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد کراچی کنگز (کے آر) ٹیم سے ریلیز کر دیا گیا تھا۔ اس واقعے پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ہنگامی اجلاس بلایا اور حکومت کو تجویز پیش کی کہ سکیورٹی خدشات کے باعث بنگلادیش کی ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے بھارت نہ بھیجی جائے۔

قومی ٹی 20 اسکواڈ کا پہلا گروپ کولمبو پہنچ گیا

بنغلادیش کرکٹ بورڈ کی درخواست کے بعد مشیر کھیل نے اعلان کیا کہ کھلاڑیوں کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے، اس لیے ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔ بورڈ نے آئی سی سی کو خط بھی لکھا اور درخواست کی کہ بنگلادیش کے میچز بھارت سے سری لنکا منتقل کیے جائیں۔

اب بنگلادیش حکومت نے آئی پی ایل کی ٹیلی کاسٹ پر پابندی لگا دی ہے، جس کے اعلان میں کہا گیا کہ پابندی غیرمعینہ مدت کے لیے رہے گی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اقدام بھارت اور بنگلادیش کے درمیان بڑھتی ہوئی کرکٹ اور سکیورٹی کشیدگی کا حصہ ہے اور علاقائی کھیل پر اہم اثر ڈال سکتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter