بنگلہ دیش نے بھارت کے لیے ویزا خدمات معطل کر دیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بنگلہ دیش نے ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں اور سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر بھارت کے لیے ویزا خدمات معطل کر دی ہیں۔

latest urdu news

وزارت خارجہ بنگلہ دیش کے مطابق نئی پابندیاں جمعرات سے نافذ العمل ہیں اور اس کے تحت کاروباری اور ملازمت کے ویزوں کے سوا باقی تمام اقسام کے ویزے عارضی طور پر روک دیے گئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق، بنگلہ دیش نے بھارت میں تین اہم سفارتی مشنز کے ویزا سیکشنز کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان میں کولکتہ میں بنگلہ دیشی ڈپٹی ہائی کمیشن کے ویزا اور قونصلر خدمات مکمل طور پر معطل ہیں، جبکہ ممبئی اور چنئی میں سیاحتی ویزے اور دیگر ویزا سہولیات بھی بند کر دی گئی ہیں۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ فیصلہ ان بھارتی شہروں میں پیش آنے والے سکیورٹی واقعات کے بعد کیا گیا، اور اس کا مقصد مکمل طور پر حفاظتی وجوہات کو مدنظر رکھنا ہے۔ اس سے قبل 22 دسمبر کو بنگلہ دیش نے نئی دہلی میں اپنے ہائی کمیشن، تریپورہ کے اگرتلہ میں اسسٹنٹ ہائی کمیشن، اور سلی گوڑی کے ویزا سینٹر میں ویزا اور قونصلر خدمات عارضی طور پر معطل کر دی تھیں۔

اس اقدام سے بھارت میں بنگلہ دیشی سفارتی مشنز کی ویزا خدمات محدود ہو گئی ہیں، جس سے دونوں ممالک کے شہریوں اور کاروباری افراد کے لیے سفری امور متاثر ہو سکتے ہیں۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ویزا یا قونصلر خدمات کے لیے مزید معلومات کے لیے مستند ذرائع سے رابطہ کریں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter