لوگوں کے مذاق اڑانے کی وجہ سے نکاح نامہ سوشل میڈیا پر دکھایا: مدیحہ امام

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ مدیحہ امام نے اداکار فیصل قریشی کے پوڈکاسٹ میں اپنی شادی پر تنقید کرنے والوں کو سخت جواب دے دیا۔

اداکارہ مدیحہ امام نے اداکار فیصل قریشی کے پوڈکاسٹ میں اپنی شادی پر تنقید کرنے والوں کو سخت جواب دیا۔ مدیحہ امام نے کہا کہ میری شادی پر لوگوں نے میرے شوہر کے بھارتی شہری ہونے کی وجہ سے مجھے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں نے میرے شوہر کو ہندو مذہب سے جوڑ دیا، گویا ہمارے ملک میں صرف ایک ہی مذہب کے لوگ بستے ہیں۔

latest urdu news

مدیحہ نے بتایا کہ میرے نکاح کے بارے میں غلط فہمیاں پھیلائی گئیں، جس پر میں نے سچائی ثابت کرنے کے لیے اپنے نکاح نامے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی، لیکن اس کے بعد بھی مجھے تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور مجھے بے جا تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے میرے نکاح جیسے پاک رشتے کا مذاق اڑایا اور میری شکل کا مذاق بنایا۔ مدیحہ امام نے کہا کہ میں نے لوگوں کو سمجھانے کی بہت کوشش کی لیکن بعد میں توجہ دینا چھوڑ دی۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter