ہفتہ, 15 مارچ , 2025

حکومت نہیں چل رہی حکمرانوں کو اعتراف کرلینا چاہیے، شاہد خاقان عباسی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، سربراہ عوام پاکستان پارٹی اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت نہیں چل رہی حکمرانوں کو اعتراف کرلینا چاہیے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ گرینڈ الائنس کی طرف جانے کیلئے کام ہو رہا ہے، کوشش ہے اپوزیشن ایک نکتے پر متفق ہو، اپوزیشن کی پہلی نشست ہوئی ہے۔

latest urdu news

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی، بات ملکی مسائل کے حل کی ہے، حکومت نہیں چل رہی حکمرانوں کو یہ اعتراف کرلینا چاہیے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو کندھا نہیں دیا، ملک کو بڑی خرابی سے بچایا ہے، ملک کی دو بڑی جماعتیں خرابی کا حصہ بن گئی ہیں، بانی پی ٹی آئی کو آرمی چیف کو خط نہیں لکھنا چاہیے تھا۔

دوسری جانب فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ 8 فروری 2024 کو سابق وزیراعظم نوازشریف اپنا سیاسی کردار ادا کرتے، انہوں نے جنرل الیکشن میں سیاسی کردار ادا نہیں کیا۔

ن لیگی قائد نوازشریف نے فارم 47 کی حکومت کو لینا مناسب سمجھا، جس کے بعد سیاسی عدم استحکام کا آغاز ہوا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter