آئینی ترمیم آئین، جمہوریت، عدلیہ اور عوام دوست ہی نہیں ماحول دوست بھی ہے: مریم اورنگزیب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم آئین، جمہوریت، عدلیہ اور عوام دوست ہی نہیں ماحول دوست بھی ہے۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں 26 ویں آئینی ترمیم کو آئین، جمہوریت، عدلیہ اور عوام دوست کے ساتھ ماحول دوست بھی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہو گیا ہے جو شفاف اور صحت مند ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔

latest urdu news

مریم اورنگزیب کے مطابق، آرٹیکل 9 کے تحت ماحولیاتی بہتری، موسمیاتی چیلنجز اور گلوبل وارمنگ جیسے مسائل سے نمٹنا اب باقاعدہ طور پر ہمارے آئین کا حصہ بن چکا ہے۔

انہوں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو خاص طور پر مبارکباد پیش کی اور ان کی کوششوں کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر ماحولیاتی بہتری کے لیے نمایاں، جامع اور عملی اقدامات اٹھائے ہیں، جو کہ نہایت قابلِ ستائش ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter