قاضی فائزعیسیٰ کی نو منتخب چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات، چیف جسٹس منتخب ہونے پر مبارکباد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور نئے تعینات ہونیوالے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔

اسلام آباد: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور نئے مقرر ہونے والے چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق، یہ ملاقات چیف جسٹس کے چیمبر میں ہوئی جہاں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی، جس پر جسٹس یحییٰ آفریدی نے شکریہ ادا کیا۔

latest urdu news

ذرائع نے مزید بتایا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے مقدمات کی سماعت کے بعد بھی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ایک اور ملاقات کی۔ پہلی ملاقات مقدمات کی سماعت سے قبل ہوئی تھی۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس منصور علی شاہ کے چیمبر کا بھی دورہ کیا اور وہاں دیگر ججز سے ملاقات کی۔

اس موقع پر، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو ان کے چیمبر کے سٹاف کی جانب سے بھی مبارکباد دی گئی۔ یاد رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی ہے اور وزارت قانون نے ان کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter