206
راولپنڈی کے علاقے سہنسہ بولاڑ کے قریب سکول وین کھائی میں گر گئی۔
راولپنڈی کے علاقے سہنسہ بولاڑ کے قریب وین کھائی میں جا گری، جسکے نتیجے میں 4 سٹوڈنٹس جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ وین کھائی میں گرنے سے 4 طالب علم جان کی بازی ہار گئے اور 3 شدید زخمی ہو گئے، زخمی طلبہ کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے مقامی سپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق وین حادثہ گزشتہ رات اس وقت پیش آیا تھا جب طالبعلم سہنسہ آزاد کشمیر سے راولپنڈی آ رہے تھے۔
دوسری جانب آٹھویں جماعت کی طالبہ کو شادی کا جھانسہ دیکر ملزم کی جانب سے زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق پولیس کی جانب سے متاثرہ لڑکی کی بہن کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزم 1 سال تک جنسی درندگی کا نشانہ بنا کر فحش ویڈیو بھی بناتا رہا۔