192
شادی کا جھانسہ دیکر ملزم 8 ویں جماعت کی طالبہ کیساتھ مسلسل 1 سال تک جنسی زیادتی کرتا رہا۔
لاہور، آٹھویں جماعت کی طالبہ کو شادی کا جھانسہ دیکر ملزم کی جانب سے زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق پولیس کی جانب سے متاثرہ لڑکی کی بہن کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزم 1 سال تک جنسی درندگی کا نشانہ بنا کر فحش ویڈیو بھی بناتا رہا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم بہن کو 1 سال تک جنسی ہوس پوری کرنے کیلئے زیادتی کرتا رہا اور اس تناظر میں ملزم نے برہنہ حالت میں ویڈیوز بھی بنا لیں۔
ملزم سرفراز احمد کو جب شادی کا کہا تو وہ انکاری ہوگیا اور دھمکیاں دینے لگا کہ ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر اَپ لوڈ کر دوں گا۔
تھانہ اقبال ٹاؤن پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔