لاہور، پاکستانی اداکارہ عائشہ آفریدی کا کہنا ہے کہ سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی سے میرا کوئی تعلق نہیں۔
عائشہ آفریدی کی جانب سے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی گئی، جہاں ان سے آفریدی کی نسبت سے شاہد آفریدی سے کسی قسم کے تعلق کا سوال کیا گیا۔
اس متعلق عائشہ آفریدی کا کہنا ہے کہ میرا شاہد آفریدی سے کوئی تعلق نہیں، مجھ سے کہیں بھی لوگ ملتے ہیں تو یہی سوال کرتے ہیں۔
عائشہ آفریدی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر بھی کمنٹس میں مجھ سے یہی سوال کیا جاتا ہے کہ کہیں میں آفریدی کی رشتے دار تو نہیں جس پر میں یہی بتاتی ہوں کہ میرا شاہد آفریدی سے کوئی تعلق نہیں میں عائشہ آفریدی ہوں۔
عائشہ آفریدی کا کہنا ہے کہ میرا خاندان پٹھان ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے پورے خاندان میں شوبز سے کسی کا کوئی تعلق نہیں۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ مجھے بھی شوبز میں آنے کیلئے بڑی مشکل سے گھر والوں کو منانا پڑا لیکن مجھے گھر میں اداکارہ ہونے کی حیثیت سے بہت زیادہ اہمیت نہیں ملتی۔