117
ہیلی کاپٹر ریڈیو ٹاور سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا، افسوناک حادثے میں بچے سمیت 4 افراد جھلس کر جان کی بازی ہار گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ہیوسٹن میں ہیلی کاپٹر ریڈیو ٹاور سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں بچے سمیت 4 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔
ہیوسٹن کے شہر ٹیکساس میں کل شام کے وقت ایک ہیلی کاپٹر ریڈیو ٹاور سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا، جس میں ہیلی کاپٹر میں سوار بچے سمیت تمام 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ٹیکساس پولیس کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں ان کے علاوہ کوئی فرد زخمی نہیں ہوا۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر پرائیویٹ تھا اور ہیلی کاپٹر کے ٹکرانے کی وجہ سے ریڈیو ٹاور گر کر تباہ ہو گیا جس سے گارڈن کی گھاس میں شدید نوعیت کی آگ بھڑک اٹھی جس کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی گردش کررہی ہیں۔