ہفتہ, 15 مارچ , 2025

پاکستان میں گوگل والٹ متعارف، ڈیجیٹل ادائیگیوں میں نیا سنگ میل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوگل نے پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت کیلئے ”گوگل والٹ“ پاکستان میں متعارف کرادی ہے۔

اسلام آباد: گوگل نے پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کے لیے "گوگل والٹ” متعارف کرا دیا ہے، جو صارفین کو محفوظ، آسان اور تیز رفتار ڈیجیٹل لین دین کی سہولت فراہم کرے گا۔

latest urdu news

نجی ٹی وی چینل کے مطابق، گوگل پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر، فرحان قریشی کا کہنا ہے کہ گوگل والٹ صارفین کو ویزا اور ماسٹر کارڈ کے ذریعے اپنے بینک کارڈز کو لنک کرنے، بورڈنگ پاسز، لائلٹی کارڈز، اور دیگر اہم اشیاء کو محفوظ رکھنے کی سہولت دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا رجحان بڑھ رہا ہے، اور گوگل والٹ محفوظ اور موثر لین دین کا ایک نیا طریقہ فراہم کرے گا، جس سے خریداری اور سفر مزید آسان ہو جائے گا۔

یہ اقدام پاکستان میں ڈیجیٹل بینکنگ اور الیکٹرانک ادائیگیوں کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور صارفین کے لیے محفوظ اور جدید مالی سہولتوں کی راہ ہموار کرے گا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter