پی ٹی آئی حکومت نے طالبان کو لاکر پاکستان میں بسایا، عطاتارڑ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے طالبان کو لاکر پاکستان میں بسایا ہے۔

اسلام آباد، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے طالبان کو لاکر پاکستان میں بسایا، انہوں نے گڈ اور بیڈ طالبان کا نعرہ لگایا۔

latest urdu news

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں سانحہ کارساز کے شہداء اور حماس رہنماء کی شہادت پر فاتحہ خوانی کروائی گئی، وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کی جانب سے فاتحہ خوانی کروائی گئی۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کے دوران وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے بعد نیشنل ایکشن پلان ترتیب دیا گیا، نیشنل ایکشن پلان کے تحت کراچی کا امن بحال ہوا، نیشنل ایکشن پلان کے باعث دہشت گردی کا خاتمہ ہوا۔

عطاتارڑ نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے یہ کہا کہ پھر ایک حکومت نے کہا طالبان کو ملک میں لا کر بساؤ، پھراس کے بعد گڈ طالبان کا نعرہ لگایا گیا، بتائیں یہ بگاڑ کس نے پیدا کیا؟

وفاقی وزیر کی گفتگو کے دوران اپوزیشن بنچوں نے شور شرابا کیا جس پر وفاقی وزیر نے کہا کہ یہی مسئلہ ہے کہ یہ سچ نہیں سننا چاہتے، یہ جمہوریت ہے اس میں سننا پڑتا ہے، اگر میری بات مکمل نہیں ہونے دیں گے تو 10 منٹ مزید لگ جائیں گے۔

ہمیں تو یہ سکھایا گیا کہ جب مخالف کرین سے گرے تو ہسپتال میں جا کر اس کی عیادت کی جائے، جنہوں نے نفرت کی فصل بوئی آج وہ کاٹ رہے ہیں، چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنے کی روایت عمران خان نے خود ڈالی۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter