سربراہ شمالی غزہ میں ایمرجنسی سروسز فارس افانہ کی جانب سے یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ شمالی غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی لاشیں کتے کھا رہے ہیں۔
امریکی ٹی وی سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ کچھ شہید فلسطینیوں کی لاشوں پر جانوروں کے کاٹنے کے نشانات موجود ہیں، جس سے لاشوں کی شناخت میں مشکلات درپیش ہیں۔
فارس افانہ کی جانب سے غیر ملکی ٹی وی سے ایک تصویر بھی شیئر کی گئی، جس میں ایک بچے کی باقیات دکھائی گئیں، جس کی لاش کو کتوں نے کھا لیا تھا۔
فارس افانہ کا کہنا تھا کہ شمالی غزہ کے جبالیا کیمپ میں اسرائیلی بمباری کی وجہ سے ہر طرف لاشیں گلیوں میں پڑی ہیں، سڑکیں تباہ و برباد ہیں، خواتین اور بچے بدترین افلاس کا شکار ہیں۔
دوسری جانب کینیڈا اور امریکی تحقیقاتی اداروں نے بھارتی چہرہ بے نقاب کردیا۔
پاکستان، بنگلا دیش، سری لنکا اور بھارت کے دیگر پڑوسی ممالک کو کینیڈا اور امریکا کی تحقیقاتی ایجنسیوں کا شکرگزار ہونا چاہیے کہ انہوں نے اصل بھارتی چہرے کو بے نقاب کیا ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق بھارتی ایجنسی نے پاکستان میں 11 سکھ اور کشمیریوں کو موت کے گھاٹ اتارا، کینیڈا سے پہلے امریکا، آسٹریلیا، برطانیہ اور جرمنی بھی بھارتی خفیہ ایجنسی”را” کی مجرمانہ سرگرمیوں کا تجربہ رکھتے ہیں۔