دبئی میں ملائیکہ راجہ نامی خاتون نے ماں بننے کے لیے اپنے شوہر سے 33 کروڑ بھارتی روپے لینے کا انکشاف کرکے سب کو حیران کردیا۔
دبئی میں مقیم برطانوی نژاد خاتون ملائیکہ راجہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ماں بننے کے لیے اپنے شوہر سے 33 کروڑ بھارتی روپے (تقریباً ڈیڑھ ارب پاکستانی روپے) وصول کیے تھے۔ ان کے اس حیران کن مطالبے کو شوہر نے بغیر کسی اعتراض کے پورا کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ غیرمعمولی واقعہ دبئی میں پیش آیا، جہاں ملائیکہ راجہ نے اپنا ہی بچہ پیدا کرنے کے لیے شوہر سے خطیر رقم لی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ یہ رقم کہاں خرچ کی گئی، تو انہوں نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ 70 لاکھ روپے تو صرف اپنی اور بچے کی صحت کے دیکھ بھال میں خرچ ہو گئے۔
ملائیکہ نے مزید بتایا کہ انہوں نے اپنے پیدا ہونے والے بچے کے لیے 15 کروڑ روپے کا ایک شاندار گھر خریدا اور اس گھر کو بچے کے شایان شان بنانے کے لیے 86 لاکھ روپے مالیت کا فرنیچر اور دیگر ضروری اشیاء خریدیں۔ اس کے علاوہ، انہوں نے 70 لاکھ روپے کے لگژری زیورات اور بیٹی کے لیے مہنگے ڈیزائنر کپڑے بھی خریدے۔
پی آئی اے کی نجکاری: مالیاتی مشیر کو سوا ارب روپے کی ادائیگی کا انکشاف
خاتون نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کی اپنے شوہر سے پہلی ملاقات 2017 میں ہوئی تھی اور اسی سال دونوں نے شادی کر لی۔ تاہم، ملائیکہ نے برملا اعتراف کیا کہ ان کی شادی کا بنیادی مقصد پیسہ تھا اور وہ مالی تحفظ کی مکمل یقین دہانی کے بغیر ماں بننے کے لیے تیار نہیں تھیں۔ ان کے مطابق، یہ شرط انہوں نے شادی کے آغاز میں ہی رکھ دی تھی۔