وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کرائم فری پنجاب کے تحت ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ کی زیر قیادت پولیس کا کریمنل گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ ککرالی انسپکٹر مجاہد عباس اور ان کی پولیس ٹیم نے پولیس پر فائرنگ کرنے والے کریمنل گینگ کے خلاف کامیاب کاروائی کرکے ایک ڈکیت کو زخمی حالت میں ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔
گرفتار ڈاکو کی شناخت محمد ارشد ولد محمد اسلم سکنہ جونیجو کالونی ضلع بھکر کے نام سے ہوئی۔ جس کے خلاف قبل ازیں رابری کے 9 مقدمات اور اقدام قتل و پولیس کے ساتھ مزاحمت کے 2 مقدمات درج ہیں۔
آج صبح تھانہ ککرالی کی ایک پولیس ٹیم بھنڈ گراں چوک پر موجود تھی کہ تین نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے رکنے کی بجائے اپنے اپنے پسٹل سے فائرنگ شروع کردی اور فائرنگ کرتے ہوئے بیلا مٹھانہ چک کی طرف فرار ہوگئے۔
پولیس مسلح ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے بیلا مٹھانہ چک پہنچی۔ جہاں پر ایک مسلح ڈاکو محمد ارشد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جس سے ایک پسٹل 9 ایم ایم برآمد ہوا جبکہ دیگر دو ملزمان موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔