جمعہ, 25 اپریل , 2025

9 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کے حکومتی درخواستوں پر سماعت مقرر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، سپریم کورٹ میں 9 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر حکومتی اپیلوں کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق، ان اپیلوں پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 10 مارچ سے سماعت کا آغاز کرے گا۔

latest urdu news

بینچ میں چیف جسٹس کے ساتھ جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس میاں گل حسن بھی شامل ہوں گے۔

9 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی سے متعلق 16 اپیلوں کی سماعت 11 مارچ کو ہوگی، جبکہ مزید 8 اپیلوں پر 12 مارچ کو غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے عدالت سے 9 مئی کے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کی درخواست کر رکھی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے سول سرونٹ پروموشن قوانین میں تبدیلی کی منظوری دے دی۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ترمیم شدہ قواعد و ضوابط سے متعلق نیا ایس آر او جاری کر دیا۔

نئے ایس آر او کے مطابق، گریڈ 22 میں ترقی کے لیے کسی افسر کا کیس زیادہ سے زیادہ دو بار زیر غور آئے گا۔ اگر دو مواقع پر ترقی نہ مل سکی، تو دوبارہ کیس پر غور نہیں کیا جائے گا، اور متعلقہ افسر اپنے موجودہ گریڈ میں ہی ریٹائر تصور ہوگا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter