وزیراعظم نے سول سرونٹس کی پروموشن کے قوانین میں ترمیم کر دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف نے سول سرونٹ پروموشن قوانین میں تبدیلی کی منظوری دے دی۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ترمیم شدہ قواعد و ضوابط سے متعلق نیا ایس آر او جاری کر دیا۔

latest urdu news

نئے ایس آر او کے مطابق، گریڈ 22 میں ترقی کے لیے کسی افسر کا کیس زیادہ سے زیادہ دو بار زیر غور آئے گا۔ اگر دو مواقع پر ترقی نہ مل سکی، تو دوبارہ کیس پر غور نہیں کیا جائے گا، اور متعلقہ افسر اپنے موجودہ گریڈ میں ہی ریٹائر تصور ہوگا۔

رولز میں ہونے والی اس ترمیم کا نوٹیفکیشن گزٹ آف پاکستان میں جاری کر دیا گیا۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے افغانستان سے بات چیت ضروری ہے۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نہ خود افغانستان سے مذاکرات کر رہی ہے اور نہ ہی ہمیں اجازت دے رہی ہے، وفاق نے افغانستان سے مذاکرات کے لیے طے شدہ ٹی او آرز (شرائط و ضوابط) سرد خانے کی نذر کر دیے ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter