ایس سی او کانفرنس، بھارت سمیت مختلف ممالک کے وفود اسلام آباد پہنچ گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، ایس سی او کانفرنس میں شرکت کے لئے بھارت سمیت مختلف ممالک کے وفود اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کل 15 اکتوبر سے شروع ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کیلئے غیر ملکی وفود کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق بھارت کا چار رکنی اور روس کا 76 رکنی وفد اسلام آباد پہنچ چکا ہے۔

چین کا 15 رکنی وفد، کرغیزستان کا 4 اور ایران کا دو رکنی وفد ایئرپورٹ پہنچا جنہیں سخت سکیورٹی میں اسلام آباد پہنچایا گیا۔

کانفرنس میں شرکت کیلئے شنگھائی تعاون تنظیم کے 7 نمائندے بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر آج شام نئی دہلی سے پاکستان پہنچیں گے۔

دوسری جانب نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کی جانب سے باہمی ملاقات کی درخواست نہیں کی گئی اور نہ ہی پاکستان نے ایسی کسی ملاقات کی پیشکش کی۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان 27 سال بعد کسی بڑے ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے کئی رکن ملکوں نے وزیراعظم سے ملاقات کی درخواست کی۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter