عمران خان نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو صوبائی صدارت سے ہٹادیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی، بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو پارٹی کی صوبائی صدارت سے ہٹا دیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سے پارٹی کی صوبائی صدارت کا عہدہ واپس لے لیا اور ان کی جگہ اب جنید اکبر کو پارٹی کا نیا صوبائی صدر مقرر کیا ہے۔

latest urdu news

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو جنید اکبر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

علاوہ ازیں سابق وزیراعظم عمران خان نے سلمان اکرم راجہ کو پنجاب میں پارٹی کی تشکیل نو کے لیے مشاورت کی ہدایت بھی کی ہے۔

اس متعلق سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ علی امین خود بھی چاہتے تھے وہ پارٹی صدارت اپنے پاس نہ رکھیں، عمران خان نے علی امین کو کہا ہے کہ صوبے میں دہشتگردی اور گورننس کے معاملات پر فوکس کریں۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق عمران خان نے خیبر پختونخوا میں کرپشن پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور علی امین کو پیغام دیا ہے کہ وہ ڈیرہ اسماعیل خان کی سیاست سے باہر آئیں۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter