اسپین جانے والی کشتی میں سوار وزیر آباد کے 4 نوجوان جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈنکی لگا کر غیر قانونی طریقے سے اسپین جانے والی کشتی میں سوار وزیر آباد کے 4 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

ڈنکی لگا کر غیر قانونی طریقے سے اسپین جانے والی کشتی میں سوار 4 پاکستانی نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

latest urdu news

ابتدائی تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک کا تعلق وزیرآباد سے ہے۔ چاروں نوجوانوں کی اموات دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی۔

کشتی مارطینیہ سے اسپین جا رہی تھی۔ حادثے میں جاں بحق وزیر آباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان ابوھریرہ کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی۔

چاروں پاکستانیوں کو کشتی میں سامان کے ساتھ چھپایا گیا تھا۔ جاں بحق ہونے والے تین پاکستانیوں کی شناخت نہ ہو سکی۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس یونان کشتی حادثہ میں وزیرآباد سے تعلق رکھنے والے 9 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

دوسری جانب سکیورٹی خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب کے 5 اضلاع میں فوری طور پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاگیا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter