وزیراعظم پاکستان کی جانب سے گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے ضلع دکی میں کان کنوں پر دہشتگرد انہ حملے کی مذمت کی گئی ہے۔
وزیر اعظم پاکستان نے دکی میں دہشتگردی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے یہ کہا گیا ہے کہ افسوس کی اس گھڑی میں شہدا کے خاندانوں کےغم میں برابر کے شریک ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہر قسم کی دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پُرعزم ہیں،وفاق شہدا کے خاندانوں کی ہر قسم کی معاونت کرے گی۔
شہباز شریف کی جانب سے دکی کے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلے کی کانوں پر راکٹوں اور دستی بموں سے حملے اور جدید اسلحے سے وہاں موجود کان کنوں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آگیا تھا، دہشتگردانہ حملے میں 21 کان کن جان کی بازی گیا جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔
جاں بحق کان کنوں کا تعلق افغانستان، ژوب، قلعہ سیف اللہ، پشین، کچلاک موسیٰ خیل اور مسلم باغ بتایا جارہا ہے ، مسلح حملہ آوروں کی جانب سے 10 کوئلہ کانوں کی مشینری کو بھی نذر آتش کردیا گیا تھا۔