131
گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہو کر 2 نوجوانوں نے اپنی زندگیاں ختم کردی۔
جڑانوالا، گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ 2 نوجوانوں نے موت کو گلے لگا لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 15 سالہ امیس نے گلے میں پھندا اور 22 سالہ وقاص نے نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں نوجوانوں کا اپنے گھر میں جھگڑا ہوا تھا۔
دوسری جانب فیصل آباد، تاندلیانوالہ میں موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 2 افراد تحصیل کچہری میں پیشی پر آئے تھے اور تیسرا مقتول راہ گیر تھا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ دیرینہ دشمنی پر پیش آیا ہے، ملزمان فرار ہو گئے جنہیں گرفتار کرنے کی کوشش میں حکام کی جانب سے تحرک جاری ہے۔
لاشوں کو اسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔