ناصر حسین نے پاکستان سے ٹیسٹ سیریز سے قبل انگلینڈ کو خبردار کردیا‎

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق کپتان انگلش کرکٹ ٹیم اور کمنٹیٹر ناصر حسین کی جانب سے پاکستان سے ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کی فتح کی بات کو قبل از وقت قرار دیا گیا۔

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے گفتگو کے دوران سابق انگلش کپتان ناصر حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم موجودہ دور میں اچھا پرفارم نہیں کررہی لیکن یہ کہنا حماقت ہوگی کہ انگلینڈ پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں آسانی سے ہرا دے گا۔

latest urdu news

ناصر حسین نے کہا کہ پاکستان بہترین کرکٹ نیشن ہے وہاں کرکٹ کا جنون ہے اور فینز بھی اپنی ٹیم کو ہمیشہ جیتتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔

ناصر حسین کا کہنا تھا کہ نئے کپتان اور نئے کوچ ہیں، سب کی نظریں پاکستان پر ہوں گی کہ وہ کس طرح نئے چہروں سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ملتان میں سوموار کو 7 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

دوسرا ٹیسٹ میچ بھی ملتان میں ہی 15 اکتوبر سے کھیلا جائے گا جب کہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter