ملکی سیاست میں رنگینی متوقع ہے، شیخ رشید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملکی سیاست میں رنگینی متوقع ہے، 30 دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اس ملک میں آئین ہے نہ قانون اور نہ ہی انصاف، جن لوگوں نے ملک کو معاشی طور پر ڈیفالٹ کیا ان کے بیٹوں نے وہاں بھی تباہ کیا تاکہ ٹیکس نہ دینا پڑے۔

latest urdu news

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ غریب تو مر گیا ہے، آج آئی ایم ایف وفد جا رہا ہے، غریب اور مر جائے گا، غریب کے بچوں کے حالات ان کو پتہ نہیں، گھر کا چولہا بھی نہیں جل رہا، بچوں کے پاس اسکول کی فیس نہیں ہے، لال حویلی میں رابطہ کریں راولپنڈی کی ساری بچیوں کی فیس ہم دیں گے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ خدا کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کسی سے کوئی رابطہ نہیں، چاہتا ہوں بے شک تنگ گلی سے راستہ نکلے، سابق وزیراعظم عمران خان سمیت تمام لوگوں کو رہائی ملے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ بچے میری ریڈ لائن ہیں، انکے خلاف ہر قسم کے تشدد کا تدارک کریں گے۔

بچوں پر تشدد، استحصال اور بدسلوکی کے تدارک اور بحالی کے عالمی دن پر وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے یہ پیغام جاری کیا گیا کہ معاشرے میں کچھ بچوں کا بدسلوکی، استحصال اور تشدد کا شکار ہونا قابل افسوس ہے۔

News Alert Urdu