مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، 17 کشمیری شہید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر، مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی بدترین ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ ستمبر کے مہینے میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 1 لڑکے سمیت 17 کشمیری شہید ہوئے۔

latest urdu news

بھارتی فوج نے ستمبر میں 14 کشمیریوں کو ماورائے عدالت اور جعلی مقابلوں میں شہید کیا جبکہ گزشتہ ماہ 196 عام شہریوں اور سیاسی کارکنوں کو حراست میں لیا گیا۔

زیر حراست افراد میں سے زیادہ تر کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام جیسے اقدامات کے تحت مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فوجیوں نے اس دوران محاصرے اور تلاشی کی 151 کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران کم از کم ایک گھرکو تباہ کردیا۔

دوسری جانب لکھنؤ میں آن لائن اسمارٹ فون منگوانے والے افراد کی جانب سے ڈیلیوری بوائے کو گلا گھونٹ کر مار ڈالا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 30 سالہ ڈیلیوری بوائے بھرت پرجاپتی کو 23 ستمبر کے روز لکھنؤ میں اسمارٹ فون ڈیلیوری کے دوران موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter