پارلیمان کی قانون سازی سپریم کورٹ کے فیصلوں سے بالاتر ہے: اعظم تارڑ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ پارلیمان کی قانون سازی سپریم کورٹ کے فیصلوں سے بالاتر ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کے بارے میں واضح موقف نہیں ہے لیکن رائے دی جاسکتی ہے۔

latest urdu news

ان کا کہنا تھا کہ نظرثانی اپیل بالکل غیرمؤثر نہیں ہوئی، سیاسی جماعتوں کی نظرثانی کی درخواستیں پڑی ہوئی ہیں۔

وزیر قانون نے کہا کہ قانون بہت واضح ہے کہ آزاد امیدوار کو 3 دن میں پارٹی میں شمولیت اختیار کرنا ہے، میری نظرمیں کنفوژن ہے جو نظر ثانی اپیل میں کلیئر ہوگی۔

وفاقی وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ آزاد امیدوار کی کسی جماعت میں شمولیت کا عمل ناقابل واپسی ہے۔

پی ٹی آئی الیکشن کمیشن، پشاور ہائیکورٹ اور نہ ہی سپریم کورٹ میں فریق تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ تفصیلی فیصلے میں یہ بات نہیں ہے کہ سیٹیں کس طرح تقسیم ہوں گی، فل کورٹ نے کہا قانون سازی پارلیمان کا استحقاق ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter