عافیہ صدیقی نے امریکی عدالت میں درخواست دائر کردی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

عافیہ صدیقی نے ٹیکساس میں موجود امریکی وفاقی عدالت میں درخواست دائر کر دی۔

ٹیکساس،عافیہ صدیقی نے اپنے وکلاء کے ذریعے ٹیکساس میں موجود امریکی وفاقی عدالت میں درخواست دائر کر دی۔ عافیہ صدیقی کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں جیل عملے پر جمہوری اور انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

latest urdu news

عافیہ کی جانب سے دائر الزامات میں جنسی زیادتی، تشدد، طبی سہولت کی عدم فراہمی اور مذہبی امتیاز کے معاملات بھی شامل ہیں، درخواست امریکی حکومت، فیڈرل بیورو آف پریزنز اور جیل حکام کے خلاف دائر کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی ٹیکساس کی جیل میں 86 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے وزیراعظم شہباز شریف کے خط پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا تھا جو انہوں نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق لکھا تھا۔

میڈیا بریفنگ کے دوران سوال کیے جانے پر نائب ترجمان نے کہا کہ وہ پاکستان اور امریکا کے درمیان نجی سفارتی رابطوں پر تبصرہ نہیں کریں گے۔

ویدانت پٹیل نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس اور ان کی قید سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے امریکی محکمہ انصاف سے رابطہ کیا جائے، کیونکہ اس معاملے پر گفتگو کرنا محکمہ انصاف کے دائرہ کار میں آتا ہے۔

News Alert Urdu

Free website traffic